CCDکیساتھ مقابلہ ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک،4ساتھی فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران سی سی ڈی کانسٹیبل کو زخمی کرنیوالا 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 4ساتھی فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق سی او ہیڈکوارٹر، سر کل انچارجز جڑانوالہ،مدنیہ،لائل پور سرکلر ریڈ پر جا رہے تھے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 356گ ب کے قریب گھاٹ لگائے ڈاکوئوں نے سی سی ڈی ٹیمز پر فائرنگ شروع کر دی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکو کی شناخت شفقت عرف شفی کے نام سے ہوئی ہے جسکو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستہ میں دم توڑ گیا۔ انچارج سی سی ڈی سرکل جڑانوالہ عدیل شوکت کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو نے 3ہفتے قبل سی سی ڈی کانسٹیبل خرم کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا اور ڈکیتی راہزنی کے 50مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا ہلاک ہونیوالے ڈاکو کیخلاف تھانہ سٹی،تھانہ لنڈیانوالہ، تھانہ ستیانہ،تھانہ روڈالہ روڈ،تھانہ کر میں 50مقدمات درج تھے اور علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا تھا پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ مطلوب ڈاکو کی ہلاکت پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں