CPLبلال عمر کی جڑانوالہ میں کھلی کچہری،فوری احکامات جاری کئے

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئیفوری احکامات جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی ضیا الحق، ڈی ایس پی جڑانوالہ محمد عظیم بھٹی،ڈی ایس پی کھڑیانوالہ سمیت سرکل بھر کے ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سائلین نے پولیس کی کارکردگی،املاکی تنازعا ت اور سماجی تحفظ جیسے مسائل پر شکایات پیش کیں۔ سی پی او بلال عمر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تمام شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے صاحبزادہ بلال عمر نے واضح کیا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہیان کے مطابق ایسے فورمز سے نہ صرف عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، بلکہ جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ اقدام دیگر اضلاع جیسے وہاڑی اور اٹک میں کھلی کچہریوں کے تسلسل میں ہے جہاں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حالیہ بیانات کے مطابق،عدالتی اور انتظامی اداروں کو عوامی شکایات پر فوری توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا،تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر انصاف مل سکے۔ اس موقع پر موجود عوامی نمائندوں نے اس اقدام کو انصاف تک رسائی کا موثر ذریعہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں