6

CPOکی خصوصی ہدایت پر تھانہ ائیرپورٹ نے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے جدید ٹیکنیکل وسائل اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان ذیشا ن افضل اور رمضان عرف جھاری کو گرفتار کیا ۔ ملزمان نے65ج ب کے رہائشی نوجوان زوہیب کو فائر نگ کر کے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول زوہیب نے ملزم ذیشان کو اپنی کزن سے فون پر بات کرنے سے منع کیا تھا، جس پر پیدا ہونے والی رنجش نے سنگین صورت اختیار کی اور ملزمان نے اشتعال میں آ کر زوہیب کو قتل کر دیا۔تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں