CPOکی قیادت میں ضلعی پولیس نے6077اشتہاری گرفتار کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی قیادت میں رواں سال فیصل آباد پولیس کی اشتہاریوں کیخلاف بھرپو ر کارروائیاں۔ پولیس نے مختلف تھانہ جات میں پیشہ وارانہ صلاحیتو ں اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کل6077اشتہاری ملزما ن کو گرفتار کیا۔ اشتہاری ملزمان میں اے کیٹیگری کے خطرناک 2219 اور بی کیٹیگری کے 3858 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے بہتر ین حکمت عملی کے تحت سالہا سال سے مطلوب قتل کے 262اقدام قتل 220اور ڈکیتی، راہزنی کے 1942ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بہترین قیادت اور پیشہ وارانہ قابلیت کی بدولت ممکن ہوئی۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو پابند سلاسل کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں