77

CPOکی ہدایت پر تھانہ سٹی سمندری کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ سٹی سمندری پولیس کی متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری رانا نجم الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے سرغنہ رضوان کو اس کے ساتھی بلال اور آسیہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکوئوں کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی اور طلائی زیوارات برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے شناخت پریڈ پر بھجوایا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں