16

CPOکی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ مارچ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں۔ تفصیلات کے مطا بق سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈان جاری ہے۔گزشتہ ماہ مارچ کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے۔ جبکہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں629 اشتہاری ملزمان اور 437عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔ گزشتہ ماہ میں 116گینگ کے 296 ملزمان گرفتار کرکے 9کروڑ 14 لاکھ 9ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ملزمان سے موٹر سائیکلز ، موبائل فون اور مویشی برآمد کر لیے گئے ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔مختلف تھانوں میں جوا اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں69مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اور 201ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جوا مافیا کے قبضہ سے زرداو رقم 7لاکھ 89ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جوا کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 418مقدمات درج کر کے ملزمان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ملزمان سے چرس 142.700کلو گرام ، آئس 3.700کلو گرام ، ہیرون 32.500 کلو گرام افیون 11.800کلو گرام اور شراب 3685لیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ۔جبکہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ۔ جن کے خلا ف اسلحہ کے 365مقدمات درج کئے گئے جن میں پسٹل 315 عدد، کلاشنکوف 8 عدد ،رائفل 23عدد ، بندوق 22 عدد متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لییکریک ڈان جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹان کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں