Dگرائونڈ میں KFC پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی کے بارونق علاقہ ڈی گرائونڈ میں واقع KFC پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا، وہاں پر موجود افراد نے چھپ کر اور بھاگ کر جانیں بچائیں،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے KFC کے منیجر وقاص احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں