DBAالیکشن،تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،10ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ10ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب پا گئے۔ تفصیل کے مطابق 10جنوری 2026ء کو ہونیوالے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن میں صدارت کیلئے 8امیدوار سید نثار علی شاہ ایڈووکیٹ’ میاں طارق محمود ایڈووکیٹ’ ملک غلام اصغر ایڈووکیٹ’ رانا محمد آصف نوید ایڈووکیٹ’ رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ’ سردار شاہد حفیظ ڈوگر ایڈووکیٹ’ عامر حیات چیمہ ایڈووکیٹ اور چوہدری خرم اعجاز کاہلوں ایڈووکیٹ سامنے آ گئے۔ نائب صدر کی نشست کیلئے 7امیدوار رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ’ مہدی حسن ملک ایڈووکیٹ’ رانا اظہر شبیر احمد خاں ایڈووکیٹ’ رانا محمد ارشد خاں ایڈووکیٹ’ سعدیہ اطہر اعوان ایڈووکیٹ’ صوفیہ نواز ایڈووکیٹ اور عاطف جمیل پگان ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہو گا۔ جبکہ سیکرٹری بار کی نشست پر رانا علی عابد ایڈووکیٹ’ کلیم اﷲ گل ایڈووکیٹ’ رانا عمر فاروق ایڈووکیٹ’ میاں محمد عامر نذیر ایڈووکیٹ میدان میں آ گئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ اور چوہدری زبیر احمد تنگ ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست کیلئے 3امیدواروں محمد ذیشان شیخ ایڈووکیٹ’ محمد اعظم بلوچ ایڈووکیٹ اور علی سلطان ملک ایڈووکیٹ میدان میں آ گئے۔ سکروٹنی کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ انتظامیہ کمیٹی ایگزیکٹو ممبران کی دس نشستوں پر دس امیدواروں ملک علی رضا جاوید ایڈووکیٹ’ محمد مبین ایڈووکیٹ’ محمد نواز سلیم ایڈووکیٹ’ محمد طیب اعوان ایڈووکیٹ’ تیمور نعیم ایڈووکیٹ’ خلیل الرحمن راں ایڈووکیٹ’ محمد شعیب مختار اعوان ایڈووکیٹ’ خلیل احمد جامی ایڈووکیٹ’ ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور نعمان خالد ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جس پر ایگزیکٹو کی نشستوں پر دس ممبران کو بلامقابلہ کامیاب قرار پا گئے۔ جبکہ سالانہ الیکشن میں سیاسی گہماگہمی میں اضافہ اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں