DCرات گئے فلڈ ریلیف کیمپ تاندلیانوالہ پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا رات گئے فلڈ ریلیف کیمپ تاندلیانوالہ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر چک نمبر 619 گورنمنٹ ہائی سکول اورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ریلیف کیمپس میں گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔ رات گئے بھی متاثرہ خاندانوں کی داد رسی، انتظامیہ کی عوام دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے مسائل بغور سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی، ریلیف کیمپس میں خوراک، طبی سہولت اور دیگر بنیادی ضروریات کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ریلیف انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں