DPOساہیوال کی چیچہ وطنی میں مختلف مقامات پر کھلی کچہری

ساہیوال (بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمن نے چیچہ وطنی کے مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر سائلین کی شکایات سنیں۔ڈی پی او نے دفتر مارکیٹ کمیٹی، نورالمساجد، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول 15،گیارہ ایل،البرکہ مارکی 22،گیارہ ایل، غازی آباد اور بنیادی مرکز صحت 111،بارہ ایل میں کھلی کچہر یا ں لگا کر سائلین سے درخواستیں وصول کیں اور بعض شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او نے اس موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، عوام کا تحفظ پولیس کا فرض ہے اس فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،عوام کے مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں