25

DPS سرگودھا میں صفائی مہم پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا جا رہا ہے

سرگودہا (بیوروچیف) ڈویژنل پبلک سکول میں پنجاب حکومت کی جاری ” صفائی نصف ایمان ہے” مہم بھر پور انداز میں جاری ہے ۔ پرنسپل شمائلہ عرفان نے بتایا کہ پرائمری سے ہائیر سکینڈری کے طلباء کو ” صفائی نصف ایمان ہے” کے حوالے سے لیکچر دیئے جارہے ہیں ۔ اس طرح تمام کلاس رومز اور کھیلوں کے میدانوں کی صفائی کروائی گئی ہے اور دیواروں کو رنگ رونگن کیاگیا ۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ کلاس رومز کے باہر ٹوکریاں رکھی گئی ہیں اور طلباء کو بآور کروایاگیا ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ان ٹوکریوں میں رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں