FCقلعے پر حملہ،3اہلکار شہید،17زخمی

بنوں (نامہ نگار) ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے دو آبہ میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے پر حملے میں 3اہلکار شہید اور 17زخمی ہو گئے۔ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3جوان شہید اور17زخمی ہوئے ایس پی آپریشنز کا بتانا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ایس پی اسد زبیر کا کہنا ہے کہ زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں