FCCIکا بارہ رکنی وفد جاپان کے دورہ پر روانہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ کی قیادت میں بارہ رکنی تجارتی وفد دس روزہ دورہ پر جاپان روانہ ہو گیا ہے۔ وفد جاپان میں صنعتی اور تجارتی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن اور جاپان ٹیکسٹائل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفاتر کا بھی دورہ کرے گا جن میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد کے ارکان جاپانی ٹیکنالوجیز سے پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بھی جائزہ لیں گے۔ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے روانگی سے قبل اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ وہ اس دورے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں