51

FDAکا تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کی طرف سے ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے مدینہ ٹائون اور محلہ عثمان آباد میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ غیر قانونی وکمرشلائزیشن پر گلشن کالونی میں تین پلاٹس کو سر بمہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کچی آبادی میاں شہزاد قمر اور اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے انسپیکشن کے دوران مدینہ ٹائون کے بعض بازاروں میں بھاری مشینری کے ذریعے حدود سے باہر تعمیر کئے تھڑوں، دیواروں، ریمپس اور دیگر پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر کے راستوں کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ ستیانہ روڈ پر کچی آبادی ‘ عثمان آباد میں تجاوزات و ناجائز تعمیرات کو مسمار کر کے ایف ڈی اے کی ملکیتی اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔ دریں اثنا ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں جائیدادوں کی نوعیت کو چیک کیا تو گلشن کالونی میں پلاٹ نمبر 40، 41اور 42کو بلامنظوری رہائشی مقاصد کی بجائے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جس پر انہیں فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ تجاوزات، ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیشن سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں