FDAکی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف ہائوسنگ کالونیوں میں بلا منظوری نقشہ زیر تعمیر 13مکانات کو سر بمہر کر دیا اور قصور واروں کیخلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹان پلاننگ اسما محسن کے زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں کی ہاسنگ کالونیوں میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کی صورتحال کو چیک کیا تو ائیکون گولڈ سٹی کنال روڈ، چک نمبر 198 رب کی اراضی پرارشد بلاک اور اضافی آبادی، چک نمبر 197رب میں واد آبان اور ستارہ ویلی میں بعض گھر نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے جا رہے تھے جن کی تعمیرات کو روک کر انہیں سیل کر دیا گیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر تعمیر کرنے کے لیے ایف ڈی اے سے باقاعدہ نقشہ جات منظور کروائیں بصورت دیگر وہ تعمیرات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ قصوروار مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز کی پابندی کرتے ہوئے ہاسنگ کالونیوں میں گھر تعمیر کرنے سے قبل نقشہ منظور کرایا جائے اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ قانون شکنی سے باز نہ انے پر فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں