FIAکا ماڈل سٹی میں چھاپہ’3ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد زون کاروائی’ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث3ملزمان گرفتار’ کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ماڈل سٹی فیصل آباد میں چھاپہ مار کاروائی’ چھاپہ مار کاروائی کے نتیجے میں 3ملزمان گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر رحیم ، نواص خان اور محمد سلیمان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پائے گئے، گرفتار ملزمان بین الاقوامی حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس سے منسلک تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے، ملزم نواص خان کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم صوابی سے حساب کتاب کرنے فیصل آباد آیا تھا’ملزمان سے مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے برآمد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں