فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکرذیشان احمدکی غیرقانونی ٹریول ایجنسی پکڑ لی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان سوشل میڈیاپرذیشان ٹریول والاکے نام سے اکائونٹ چلارہا تھا۔ٹریول ایجنسی سے آصف علی، دلاور،منور،واجد اوردانش احمد گرفتار ہوئے ہیں،ملزمان شہریوں کو جھانسہ دیکر بوگس ویزا اورورک پرمٹ فراہم کرتے تھے۔ ملزم ذیشان نے احسن علی کو آٹھ لاکھ کے عوض دبئی کا بوگس ویزا تھما دیا تھا، ٹریول ایجنسی سے بڑی تعدادمیں غیر قانونی ویزیاوردیگر موادبھی برآمدہواہے۔ذیشان ٹریول والا فرارہے اورتلاش کیلئے ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد نے مقدمہ درج کرلیاہے۔




