HBLزرعی سروسز پائیدار کاشتکاری کیلئے کوشاں ہے

لاہور(بیوروچیف) ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ(HZSL)، جوکہ حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کاذیلی ادارہ ہے، نے بائر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، جوکہ بائر اے جی کا ذیلی ادارہ ہے، کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد چھوٹے کسانوں کو اعلی معیار کے زرعی بیج،فصلوں کے تحفظ اور دیگر ضروری زرعی وسائل تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے لاہور میں ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔بائر پاکستان کا کراپ سائنس ڈویژن اپنی عالمی زرعی مہارت اور جدید تحقیق کی بدولت، فصلوں کے تحفظ اور بیجوں کا ایک مکمل پورٹ فولیو پیش کرتا ہے۔ اس وقت بائر سالانہ 20لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں سے براہِ راست رابطے میں ہے اور اس شراکت داری کے ذریعے وہ اپنی رسائی کو مزید وسعت دیتے ہوئے پاکستان میں زرعی پیداوار کو بڑھانے اور پائیدار کاشتکاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔اس اشتراک کے ذریعے ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے ”زرعی ڈیرے” اور ”زرعی دوست شاپس” جیسے نیٹ ورک کو بائر کی عالمی شہرت یافتہ زرعی ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، تاکہ کسانوں کو جدید زرعی مصنوعات کی بہتر آگاہی، سستی دستیابی اور مقامی زرعی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔اس شراکت داری کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق تربیت دی جائے گی اور عالمی پائیداری کے اصولوں کے مطابق بہترین زرعی طریقہ کار اپنانے کی ترغیب دی جائے گی۔اس موقع پر ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے سی ای او، جناب عامر عزیز نے کہاکہ” ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے ہم کسانوں کو پاکستان کے زرعی انقلاب کا محور بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بائر پاکستان کے ساتھ یہ اشتراک چھوٹے کسانوں کے لیے اعلی معیار کے زرعی وسائل اور جدید حل تک رسائی کا ایک مثر ذریعہ ثابت ہو گا، جو ان کے روزمرہ مسائل کا براہِ راست حل فراہم کرے گا۔ ہمارا ہدف پیداوار میں اضافہ، بہتر فیصلہ سازی اور ایک پائیدار زرعی معیشت کی تشکیل ہے۔”یہ شراکت داری بائر کی عالمی سطح پر چھوٹے کسانوں کی استعداد بڑھانے کی مہم کا حصہ ہے، جو ”Health for all, Hunger for none” کے مشن سے ہم آہنگ ہے۔ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ اس اشتراک سے زرعی رہنمائی، کرایہ پر زرعی مشینری کی فراہمی، معیاری زرعی مصنوعات اور فصل کی خریداری جیسی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔بائر پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جناب احمد علی نے اس موقع پر کہاکہ “بائر کا بنیادی مقصد پاکستان کے چھوٹے کسانوں کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنا ہے تاکہ وہ ایسی مصنوعات اور خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کریں جو ان کی فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافہ کریں اور اپنی معاشی حالت بہتر بنائیں۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز کے ساتھ یہ معاہدہ ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔”یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے جوکہ چھوٹے کسانوں کے لیے دیرپا فوائد کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے نئے معیارات بھی قائم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں