IMFنے پاکستان سے معاشی پلان طلب کر لیا

اسلام آباد (بیورو چیف) آئی ایم ایف نے پاکستان سے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ہنگامی معاشی اقدامات پر مبنی جامع پلان طلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور وزارت تجارت مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات سے آئی ایم ایف کا پاکستان سے علاقائی کشیدگی پر پلان تیار کریں گی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ پر آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پائیدار معاشی ترقی کیلئے جاری اصلاحات کو تیز کرنے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے مزید موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں