اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر بضد، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا ۔ ذ ر ا ئع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے بیو ر کر یسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا گیا ہے ، شفافیت اور احتساب کیلئے الیکٹرانک ا یسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کر نے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔مزید برآں بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے سے پہلے بیورکریسی کے ا ثا ثے چیک کیے جائیں گے ، بیوروکریسی کے اکا ؤ نٹس کھولنے کے لئے بینک ایف بی آر سے معلو مات لے سکیں گے ، بینک اکاؤنٹس کھولنے کیلئے 17 سے22 گریڈ کے افسران کو تمام معلومات دینا ہوں گی۔
30