34

IMF ڈیل کے بعد ڈالر نیچے آسکتا ہے، مفتاح اسماعیل

لاہور(بیوروچیف)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے ڈیل اور دیگر ممالک سے انفلوز آگئے تو ڈالر نیچے بھی آسکتا ہے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں تین ہزار ارب روپے اضافہ ہوا ہے، ڈیفالٹ رسک کم ہوتا ہے تو ڈالر کی مانگ میں بھی کمی آتی ہے،انہوں نے کہا کہ تاخیر سے فیصلے لینے سے ترسیلات زر میں 10 فیصد کمی آئی، تاخیرسے فیصلے کرنے پر ہنڈی حوالے کا رجحان بڑھا، ایکسپورٹرز نے ڈالر باہر روکے رکھے، آئی ایم ایف پروگرام ہوتا تو شاید یو اے ای کا بینک پیسے واپس نہیں لیتا، بروقت فیصلے لیتے تو جن قرضوں کی ادائیگی کر رہے تھے انہیں ری رول کر لیتے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے کی اصل قدر مارکیٹ طے کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں