اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجرا پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 19 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے،ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں، اللہ نے معیشت بہتر بنانے کا موقع دیا۔
