ITبرآمدات کیلئے15ارب ڈالر کا ہدف مقرر

اسلام آباد (بیوروچیف) مالی سال 25کے پہلے 8ماہ کے دوران پاکستان کی خدمات کی برآمدات 6.04فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 46کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5ارب 15کروڑ ڈالر تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفار میشن سروسز نے رواں مالی سال میں ترقی میں اہم کردار ادا کیا، فروری 2024کے بعد سے خدمات کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم اگست 2024میں اس میں 6.50 فیصد کمی آئی تھی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25کے 8ماہ کے دوران برآمدات 3.50فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار 519ارب روپے رہیں، جو مالی سال 24کے 8ماہ میں ایک ہزار 468ارب روپے تھیں۔فروری میں خدمات کی برآمدات 5فیصد اضافے کے ساتھ 70کروڑ 9لاکھ 96ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 67 کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے جولائی تا فروری کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل ایک ارب 97 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں، جو 25.48فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔مالی سال 25کے 8 ماہ کے دوران دیگر کاروباری خد مات کی برآمدات 1.42 فیصد اضافے کیساتھ ایک ارب 73 ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 58 ہزار ڈالر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں