51

KPKاسمبلی کی تحلیل تاخیر کا شکار

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر وزیراعلی محمود خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلی کو چارسے چھ دن تاخیز سے تحلیل کیا جائے گا اور 18 سے 20 جنوری کے درمیان گورنر کو خط ارسال کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام تر صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کے لیے گورنر کوایڈوائس بھجوانے کاحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر کچھ ضروری کاموں کی وجہ سے اسمبلی تحلیل کا فیصلہ آئندہ چند روز کیلیے ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے مسائل توپیدا نہ کیے گئے توکے پی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔اس سے قبل وزیراعلی محمود خان نے کے پی اسمبلی تحلیل کے لیے سمری ہفتہ 14 جنوری کوگورنرکواسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا تھا کہبطور وزیر اعلی آج آخری خطاب کررہا ہوں۔ اپنے خطابمیںوزیر اعلی خیبر پختونخوانے کہا کہپوری کابینہ اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتا ہوں،ہارجیت الیکشن کا حصہہوتا ہے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے،آج آخری بار وزیر اعلی کے طور پر خطاب کر رہا ہوں، آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں