43

LC نہ کھلنے سے سٹیل انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار

اسلام آباد(بیوروچیف)معاشی بحران ڈالر کی کمی اور درآمدات پر پابندی کی وجہ سے دیگر شعبوں کی طرح پاکستان میں اسٹیل انڈسٹری کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک ایل سی نہیں کھول رہا جس سے بڑے پیمانے پر اسٹیل سے جڑے کاروبار بند ہو رہے ہیں اور ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔ ایل سی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے خام مال کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے پیدوار میں تاخیر اور کمپنیوں کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 160 ملین ڈالرز کی ڈیٹنشن چارجز اور 250 ملین روپے کی ڈیمریج چارجز عائد کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں