2

MCFمجسٹریٹ ہائوس کی دیوار گرنے سے محنت کش جاں بحق’2زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) احسان یوسف روڈ پر میونسپل کارپوریشن مجسٹریٹ ہائوس کی خستہ حال دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق دو زخمی ہوگئے ،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سرکاری رہائشگاہ کو خستہ حالی کے باعث گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کا کام ہورہا تھا کہ اچانک ایک دیوار وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی جس کی زد میں 45سالہ نواز ولد سرور جاں بحق جبکہ43سالہ بشیر احمد ولد اللہ اور 40سالہ لیاقت ولد شاہ محمد بری طرح زخمی ہوگئے جنہیںریسکیو1122نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ، پیپلز کالونی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں