MCFکی طرف سے ہفتہ وار بازاروں کو قانونی دائرہ میں لانے کیلئے اقدامات تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ہفتہ وار بازاروں کو قانونی دائرہ میں لانے کے لئے اقدامات مزید تیز کردیئے گئے ہیں۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ مختلف مقامات پر لگنے والے 100سے زائدہفتہ وار بازاروں کو جدید طرز کے مطابق لگانا ہے۔اجلاس میں بازاروں کے قیام کے حوالے سے ایڈوانس پیمنٹ اور ماہانہ کرایہ کے اموربھی زیر بحث آئے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ وضع کردہ شرائط کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے جبکہ بازاروں میں پینے کا پانی، پارکنگ، لائٹس،سکیورٹی گارڈ،پختہ جگہ،واش روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا متعلقہ درخواست گزار کی ذمہ داری ہوگیدریں اثنا ئ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ورکنگ ویمن کو ملازمت کے مقام پر سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس ضمن میں مزید تین ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈویژنل پبلک سکول تاندلیانوالہ،ماڈل چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ میں چیکس تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کے قیام سے ورکنگ ویمن کو دوران ڈیوٹی بچوں کی دیکھ بھال کی معیاری سہولت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں