MDواسا کی ڈی سلٹنگ مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ شہری مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز میں ملبہ، شاپرز ، پلاسٹک اشیا،بوتلیں و دیگر سالڈ ویسٹ ہرگز نہ پھینکیں۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے لئے بھاری مشینری جبکہ روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کے لئے مشینری کے ساتھ ساتھ مینوئل صفائی بھی کرائی جارہی ہے۔ اس وقت ڈی سلٹنگ کی تمام مشینری آپریشنل اور تمام مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کی جارہی ہے جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی جارہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا گھریلو کوڑا کرکٹ مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز میں مت پھینکیں کیونکہ ملبہ،شاپرز،پلاسٹک کی اشیا، لکڑی،بوتلوں سمیت دیگر اشیا پھینکنے سے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز میں سیوریج چینلز اور لائنز میں سیوریج کے ڈسپوز آف کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں جس سے عوام الناس کے لئے نکاسی آب کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے اور ان سروسز میں مزید بہتری کے لئے شہریوں کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں