MPAایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ میں ملوث1ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ میںایم پی اے کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی کے ڈیرہ پر حملہ کرنے والوں میں ملوث ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت قیوم کے نام سے ہوئی، جو کہ ایوب گادھی کے ڈیرہ پر حملہ میں منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح افراد نے 184گ ب میںایم پی اے کرنل(ر) ایوب گادھی کے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے 4افرادضیغم عباس، ندیم، حقنواز اور خالق داد کو قتل کر دیا تھا اور ایم پی اے ایوب گادھی اور اس کے دو ساتھی شہباز اور ریاض کو بری طرح زخمی ہو گئے تھے تاہم پولیس نے لاہور سے ایک ملزم قیوم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں