MPAرانا محمد ارشد کے بہنوئی انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد آف ٹوانہ شاہ کوٹ کے بہنوئی،رانا قمر عباس کے والد محترم رانا محمد اسلم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ کوٹ خواجہ سعید میں ادا کی گئی جس میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات،سیاسی و سماجی رہنمائوں،عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر،ادریس بھٹی جرنلسٹ،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد،ڈاکٹر عبد المجید اختر وائس چیئرمین بلدیہ،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انار کلی بازار ،مبارک علی شمس سماجی کارکن اور دیگر شہریوں نے رانا محمد ارشد ممبر پنجاب اسمبلی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام اعلیٰ عطا فرمائے۔آمین،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں