39

NA-100 میں پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کردیئے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)این اے 100میں پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم کر دئیے۔ذرائع، ٹکٹ کنفرم ہونے سے مخالفین کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ،ڈاکٹر نثار احمد جٹ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ این اے 100میں جنرل الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کے نام کنفرم کر دئیے تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور پی پی 107سے سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خان اور پی پی 108سے چوہدری ندیم آفتاب سندھو کے نام کنفرم کر دئیے گے ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندے رانا شاہد مقرب سے ڈاکٹر نثار نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا مخالفین کی جھوٹی افواہیں اور پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے عمران خان نے مجھ پر اعتماد کر کے ایک بار پھر حلقہ کی عوام کے جیت لیئے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ،دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ہمارے لیڈر عمران خان نے کرونا جیسے مشکل حالات میں بھی مزدوروں کے حالات کو مدنطر رکھتے ہوئے کاروبار بند نہیں ہونے دئیے اور غریب عوام کا احساس خیال کیااپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑاعوام بھی اپنے لیڈر عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں