30

NA-96پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے 2سیاسی خاندانوں میں جوڑ پڑے گا

جڑانوالہ(نامہ نگار)رائے حیدر کھرل کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر دو بڑے سیاسی خاندانوں میں ٹکٹ کیلئے جوڑ پڑیگا،این اے 96 کیلئے چوہدری ظہیر الدین،رائے حیدر کھرل کے مابین تنائو کی سیاست برقرار رہے گی،پی ٹی آئی کا ر کنا ن بھی د ھرے بندی کا شکار ہو کر رہ گئے،تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن رائے حیدر کھرل کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر سیاسی د ھڑ وں میں چہ میگوئیاں عروج پر پہنچ گئی ہے این اے 96کی ٹکٹ کیلئے سابق صوبائی وزیر پراسیکیوٹر چوہدر ی ظہیر الدین، سا بق مشیر وزیر اعلی پنجاب رائے حیدر کھرل کے ما بین جوڑ پڑے گا دونوں بڑے سیاسی خاندانوں کو ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑی چو ٹی کا زور لگانا پڑ یگا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ را ئے حیدر کھرل نے این اے 96 کی ٹکٹ دینے کی آمادگی پر پی ٹی آ ئی میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر وہ کافی پرامید دکھائی دیتے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے پی ٹی آئی و سابق صوبائی وزیر پراسیکیوٹر چوہدری ظہیر الدین بھی وسیع پیما نے پر حلقہ احباب رکھتے ہیں اور ایک سال سے این اے 96 کے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں