فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)این اے 95 میں سیدہ ہما بتول کی انتخابی مہم کے شہربھرمیں چرچے،(ن)لیگ کے ورکروں اوراہالیان حلقہ کی بھرپورتائید وحمایت کی گونج قائدین تک پہنچ گئی،پارٹی ٹکٹ ملنا یقینی ہوگیا،اہالیان NA-95نے سیدہ ہما بتول کی مکمل حمایت کردی جس پران کے مشکور ہیں،ملک تحسین اعوان کی بات چیت،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)این اے 95کی امیدوار سیدہ ہما بتول نے قائدین کی ہدایت پررابطہ عوام مہم تیزکردی ہے جس کے دوران انہیں ووٹروں اورسپورٹروں کی بھرپورپذیرائی مل رہی ہے،چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرزملک تحسین احمد اعوان نے کہا ہے کہ اہالیان حلقہ این اے 95نے سیدہ ہما بتول کی تائید وحمایت کردی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کی بے بنیاد افواہیں اورجھوٹا پروپیگنڈہ دم توڑچکا ہے،عوام نے ان کی چالوں کومسترد کردیا اور حلقہ بھرکے ووٹرزاس حقیقت کوجانتے ہیں کہ این اے 95کا پارٹی ٹکٹ لیگی قائدین سیدہ ہما بتول کودینگے،ملک تحسین اعوان نے مزید کہا کہ این اے 95کا پارٹی ٹکٹ سیدہ ہما بتول کے علاوہ کسی اورکونہیں ملے گا اور ہم یہ سیٹ ریکارڈ لیڈ سے جیتیں گے،انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کلین سویپ کرے گی اورقائد میاں محمد نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوکر ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرینگے۔
