41

PP-114 میں شوکت علی رانا کی دھواں دھار انتخابی مہم ‘ یوسیز میں میٹنگز شروع کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی شوکت علی رانا نے پی پی 114 میں دھواں دھار انتخابی مہم کا آغاز کر دیا’ پی پی 114 کی تمام یونین کونسلز میں کارنر میٹنگز شروع کردیں’ حلقے کی عوام کا والہانہ استقبال اور کارکنوں کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم’ پی پی 114 میں شوکت علی رانا کی بینرز’ پوسٹرز اور فلیکسز نے عوامی توجہ حاصل کر لی’ اپنی کارنر میٹنگز میں امیدوار پی پی 114 شوکت علی رانا نے کہا کہ ملک چلانا امپورٹڈ حکمرانوں کی بس کی بات نہیں’ ڈالر کی بے لگامی عوام کیلئے زہرقاتل ہے’ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی زندہ درگور ہوچکا ہے ‘ مہنگائی کے مارے عوام نے موجودہ حکومت سے آنے والے انتخاب میں بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے’ عوامی موڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ پاکستان بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا گھروں سے باہر نکلنا محال کر دیں گے اور ووٹ کی طاقت سے انہیں عبرتناک شکست دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں