PSL کے بقیہ میچز کا شیڈول

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ 10کے بقیہ میچز کا شیڈول پی سی بی نے جاری کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 17مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔ 18مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر مقابلہ ہو گا جس میں ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا جبکہ شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہوں گے۔ 19مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہو گا، 20مئی کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔ 21مئی کو پہلا کوالیفائر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، پہلا ایلیمنیٹر 22مئی کو جبکہ دوسرا کوالیفائر 23مئی کو ہو گا۔پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی ایس ایل 10کا فائنل 25مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں