43

PSL-8 کا میلہ سجنے کو تیار

ملتان (سپورٹس نیوز)پی ایس ایل8کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کا انتظار شائقین کرکٹ کو بے صبری سے ہے۔ پی ایس ایل کے8ویں آڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان میں13فروری کو منعقد کی جائے گی جس کیلئے گرانڈ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اس حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد کی جارہی ہے جس کیلئے شہری بہت پرجوش ہیں۔اس سے پہلے اس تعداد میں میچز بھی ملتان میں نہیں کروائے گئے جتنے اس سیزن میں ملتان میں شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں