28

PTCL سرگودھا میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ‘ تحقیقات شروع

سرگودھا (بیوروچیف) PTCL سرگودھا میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہونے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ٹیلی فون کے ریٹائرڈ ملازم نے FIAکو درخواست گزاری ہے جس میں کہا گیا ہے کہ PTCL کی فائبر لائنیں بچھانے اور اسے جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کی آڑ میں سابقہ مشینیں اور دیگر پرزہ جات جن میں کھمبے’ تاریں اور دیگر اشیاء وغیرہ شامل ہیں وہ افسران اور عملہ نے مبینہ ملی بھگت کرکے ہڑپ کرلی ہیں جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اس سلسلہ میں جب FIA حکام سے اس کی تصدیق کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایک درخواست ہمیں وصول ہوئی ہے جس کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں