38

PTIآئندہ الیکشن میں بھی سرگودھا سے فاتح بن کر نکلے گی

سرگودھا (بیوروچیف) پی ڈی ایم اپنی سیاسی موت کی قبر خود کھود رہی ہے مہنگائی’ بے روزگاری’ آئے روز منی بجٹ’ بجلی’ گیس’ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ٹیکسوں کی بھرمار کے پیش نظر اپوزیشن کو پی ڈی ایم کیخلاف تحریک چلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پی ڈی ایم کی تباہی کیلئے وہ خود ہی اکیلے ہی کافی ہیں کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں انشاء اللہ پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل بلدیاتی انتخابات میں عوام ٹھوک دینگے ان خیالات کا اظہار چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سرگودھا میں ہمیشہ فاتح رہی ہے اور انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات اور آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرگودھا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آنیوالے کسی بھی انتخابات میں سرگودھا کے شاہین مخالفین پر ایسے جھپٹیں گے جیسے عقاب شکار پر جھپٹتا ہے انشاء اللہ سرگودھا ہی نہیں پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں