53

PTIبانی کی رہائی کیلئے 24نومبر کو9مئی چاہتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو پھر9مئی چاہتی ہے۔ گھیرائو جلائو سے رہائی نہیں ہوگی بلکہ قانون حرکت میں آ ئے گااورسب اپنے بانی کے ساتھ جیل میں ہوں گے۔ ان کاکہناتھا کہ احتجاج سب کا قانونی حق ہے مگرایک قیدی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کو قانونی طور پر احتجاج کاحق بھی نہیں رہائی کے لیے صرف عدلیہ پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اوردیگر قید کئے گئے سینئر رہنمائوں کی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑی جس میں سرخروہوئے ہم نے کسی جگہ توڑپھوڑنہیں کی نہ جناح ہائوس سمیت شہدا کے مقامات کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف معاشی استحکام میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ معاشی استحکام امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں لائے گئے سیاسی ٹولے نے جس طرح ملکی معیشت کو نقصان اور نوجوان نسل کو گمراہ کیا اس کی 77سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں