4

PTIدور میں محکمہ تعلیم میں گھپلے ،PACنے300ملین کی ریکوری کرلی

لاہور (بیوروچیف) تحریک انصاف کے دور میں ہونے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے300 ملین کی ریکوری کر لی۔محکمہ تعلیم نے ریکوری کی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کر دی تاہم کئی مالی بے ضابطگیوں کا آڈٹ ڈپمارٹمنٹ کو ریکارڈ بھی پیش نہ کیا گیا۔سابق حکومت کے دور میں پرائیویٹ اسکولوں سے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں خریداری میں مالی ہیر پھیر کی گئی۔اسی طرح، عملے کو غیر قانونی الانس دیا گیا جبکہ سیکیورٹی اکائونٹس کے نام پر غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں