PTIسڑکوں پر تماشے لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے متحرک ہو نے کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پر تماشے لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی عوام اب اس کے جھوٹے بنانئے پرباہرنہیں نکلیں گے-ان کاکہناتھا میاں نواز شریف کی قیادت میں مرکزی اورپنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کررہی ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں-انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف نے2 سال میں جو پروجیکٹس پیش کئے اورہرسطح پرعوام کی مشکلات کم کی ہیں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ان کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کے افسران اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کام کررہے ہیں-پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدودہے عوامی خدمت اور سیاسی میدان میں اس کاکوئی کردار نظرنہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اورموجودہ و سابق اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی خدمت اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر کام کر رہے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں