PTIکا دھرنا ختم

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد پولیس نے منگل کی رات 26نمبر چنگی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر دیا، جس کے بعد دھرنا ختم ہو گیا اور وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں 26نمبر چنگی سے روانہ ہو گئیں۔ایئر پورٹ سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا قافلہ منگل کو 26نمبر چنگی پر روک لیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا، شدید گرمی میں شہری پریشان ہوتے رہے، جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ راستے بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کرائی جائے، ڈاکٹروں کو بانی تک رسائی دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں