3

PTIکا نہ پہلے سیاسی کردار تھا نہ اب ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا نہ پہلے سیاسی کردارتھانہ اب ہے2018میں میاں نوازشر یف کیخلاف سازش کر کیا سے اقلیت کیسا تھ اقتدارمیں لایاگیامگراس نے پونے چارسال میں معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام پرتوجہ دی مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جسے سرایا جاسکے-ڈی جی آ ئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعداب آ دھے سے زیادہ ارکان خداکاواسطہ دے کرراستے تلاش کررہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ نئی نسل کوعلم ہونا چاہئے کہ مسلم لیگ ن 28مئی والی ہے 9مئی والی نہیں-پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اسیکئی بارپی ٹی آئی ارکان کوبات چیت کی دعوت دی گئی مگروہ ان کے ساتھ بات چیت کرناچایتے تھے جونہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، موٹروے کا جال بچھایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایااور ملک کے وقار، سالمیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا-بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ہربارکردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں