35

PTi عوامی مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ چکی

فیصل آباد(پ ر) حکومت اپریل میں ا لیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی،تحریک انصاف روزانہ کی بنیاد پر شہر شہر گلی گلی ریلیاں نکال رہی ہے ان خیالات کااظہارمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل انصاف وومن ونگ سیدہ سیمرانے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ،تحریک انصاف عوامی مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ،عوام عمرا ن خان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ عمران خان ہی ہے جو ملک کو موجودہ سنگین حالاتوں سے نکالنے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنماوکوارڈینیٹروومن پروٹیکشن ا تھارٹی ‘انشاء اللہ ایم پی اے قراة العین شفیق نے کہاکہ موجودہ حکمر انوں نے پاکستان کیساتھ ساتھ اس کے عوام کیسا تھ جو ظلم کیا ہے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔ ،عوام ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے، جعلی حکومت کو عوام کا احساس نہیں، حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، حکومت کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہامپورٹڈ حکومت صرف مخالفین کو کچلنے پر لگی ہے جبکہ عوام کو مہنگائی سے مارنے کا تہیہ کررکھا ہے ،انشاء اللہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں امیدوار تک نہیں ملیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں