23

PTI کی قومی اسمبلی میں واپسی خوش آئند قرار

لاہور (بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کو ویلکم کریں گے ،عمران خان کو آہستہ آہستہ ہر چیز پر نظرثانی کرنا ہوگی،پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے اور پی ٹی آئی کو کراچی سے بڑا سراپرائز ملے گا۔انہوںنے کہا کہ یوٹرن خان تو یہ ویسے ہی ہیں ،واپس آنے کے لئے ان کواسمبلی میں دیئے گئے استعفے واپس لینا ہوگا انہیں اسمبلی میں آکر بیٹھنا پڑے گا اور اپوزیشن لیڈر کی درخواست دینا پڑے گی۔راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی واپس آئے تو اسپیکر استعفے واپس دے سکتے ہیں ہم تو شروع دن سے کہہ رہے ہیں اسمبلی میں واپس آئیں سیاستدان بنیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لئے مہم جوئی چلارہے ہیں ۔عمران خان جو اسمبلی توڑ رہے ہیں انہی پر الیکشن ہوں گے اور پنجاب میں انہیں کراچی سے بھی بری صورتحال کا سامنا ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلی وقت سے پہلے توڑ نے والوں سے پوچھا جائے کہ ایساکیوں کر رہے ہیں ۔پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی کو پنجاب میں کراچی سے بڑا سراپرائز ملے گا ۔انہوںنے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وطن واپس آئیں گے ،نوازشریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں