38

PTi کے دور میں پاکستان ترقی اور خوشحالی پر گامزن تھا

فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی دبائو کا شکار ہے اور ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچ چکا ہے ۔ رواں سال پاکستان کو تقریبا 26 بلین ڈالر قرضوں کی واپسی اور سود کی مد میں ادا کرنا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور کرپشن کی وجہ سے عوام مہنگائی ‘ بے روز گاری سے مر رہے ہیں سینکڑوں انڈسٹریز بندہو چکی جبکہ کاروبار تباہ ہوچکے ہیں لیکن حکمرانوںکو اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی اور خوشحالی پر گامزن تھا ۔ وفاق میں بیٹھا 13 جماعتی جتھا صرف قانون کی دھجیاں آڑانے اور این آر او حاصل کرنے کے بعد اسے تحفظ دینے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے قائد عمران خان پر مکمل بھروسہ اور اعتماد ہے ۔ پی ڈی ایم ٹولہ جتنا مرضی زور لگا لے عمران خان کی مقبولیت کم نہیں ہو سکتی ۔ تحریک انصاف ملک بھر میںالیکشن کے لئے تیار ہے ۔ عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور رہے گی ۔ تحریک انصاف عوامی مقبولیت کے آسمان کو چھو رہی ہے ۔ ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام کسی صورت قبول نہیں کر رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں