SHOتھانہ لنڈیانوالہ کی کارروائی،منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محسن ہرل نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر جڑانوالہ ڈویژن میں تمام تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوا لہ محسن ہرل نے ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 568گ ب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم کو اسکے ساتھی شاہ جہاں سمیت گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو چرس،بکری کی رقم اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے دو افراد امانت علی اور عباس کو حراست میں لیکر 2 عدد ناجائز پسٹل برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او محسن ہرل کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں