SHOتھانہ ٹھیکریوالہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ٹھیکر یوالہ کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی ، لا کھو ں روپے مالیت کی ہیروئین برآمد،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر شہر میں مختلف مقامات پر سپلائی کرنے والے منشیات فروش ارسلان کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوال شاہد اعوان اور چوکی انچارج سبزی منڈی سدھار نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1کلو560گرام ہیروئن برآمد کر لی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمی درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ،سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی اور منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس ہر وقت مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں