SHOریلوے ہمیشہ خندہ پیشانی سے ملتے تھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی قیادت میں وفدنے رانا عبدالجبار ایس ایچ او ریلوے پولیس فیصل آباد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب میں شرکت۔وفد میں زونل صدر ظہیر الدین بابر، کاظم فاروق گل، نور الدین با طاہر اور محمد امتیاز شامل تھے۔ رانا عبدالجبار کی گراں قدر خدمات پر ان کو پریم یونین کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چوہدری نے کہا کہ رانا عبدالجبار دوران سروس ریلوے ملازمین اور اپنے ماتحت اسٹاف کے ساتھ انتہائی خندہ پیشانی اور شفقت سے ملتے تھے۔ اپنے ماتحت سٹاف کے ساتھ صلہ رحمی والا رویہ اختیار کرتے تھے۔ ریلوے ملازم ان کو مستقبل میں بھی اچھے الفاظوں میں یاد کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالجبار نے آئی جی ریلوے پولیس رائے محمد طاہر اور ایس ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ثنا الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ایماندار اور انتہائی پروفیشنل آفیسرز کی سرپرستی اور رہنمائی میں ڈیوٹی سر انجام دے کر میں نے محکمہ کی عزت اور بہتری کے لیے کردار ادا کیا۔ تقریب میں میاں فقیر حسین، سرفراز بلوچ، عباس پنوں، علی حسین نو تعینات ایس ایچ او فیصل آباد، محمد سرور بٹ ریٹائرڈ پولیس آفیسر، رانا عدنان، مراد علی،میاں خاور اور عامر سبحانی سمیت حاضرو ریٹائرڈ افسران، ملازمین، عمائدین شہر اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں