SHOکھڑریانوالہ کی کارروائی بین الاضلاعی منشیات فروش ثاقب اظہار گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ کھرڑیانوا لہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابق ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی منشیات فروش کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے ڈیرھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او کھرڑیانوالہ افضل چیمہ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی منشیات فروش ثاقب اظہار ساکن 76 ر-ب کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے ڈیرھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کیخلاف قتل اقدام قتل منشیات فروشی کے معتدد مقدمات درج تھے پکڑے جانیوالے منشیات فروش نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ آنیوالے سابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ افضل چیمہ کو زخمی کر دیا تھا اور علاقے میں منشیات فروشی کرکے نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں اور سپلائرز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں